Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی وکلا کی خاموشی پر ووٹرز کو انکا احتساب کرنا چاہیے، مریم ریاض وٹو

پی ٹی آئی وکلا کی خاموشی پر ووٹرز کو انکا احتساب کرنا چاہیے، مریم ریاض وٹو

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق خاتون اول بشری بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وکلا نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، ووٹرز کو ان کا احتساب کرنا چاہیے۔ مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ نکاح کیس میں وکلا پیش نہیں ہو رہے اور بار بار تاریخ دی جا رہی ہے ، ہمارے پارٹی وکلا کی طرف سے کوئی بات نہیں کی جارہی، پارٹی میں تقسیم کی وجہ معلوم نہیں۔

مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ ججوں کے خط کے بعد بھی خاص ایکشن نظر نہیں آیا، حامدخان ، لطیف کھوسہ اور علی ظفر بھی بات نہیں کر رہے ، ، ووٹرز کو ان کا احتساب کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جیل کاٹنا آسان نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی ایک نہ ایک دن باہرآجائیں گے، کسی کو غلط فہمی ہے کہ کوئی ان کی پوزیشن لے لے گا تو یہ ممکن نہیں، کوئی ایک دوماہ کام چلا بھی لے گا تو یہ لانگ ٹرم میں بری حکمت عملی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست سوچے جیلوں میں بند لوگ پی ٹی آئی کارکنان نہیں ان کے بچے ہیں، کسی کا مقصد ریاست کو نقصان پہنچانا نہیں ہوسکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔