Sunday, September 8, 2024
ہومکامرساحسن بختاوری کی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

احسن بختاوری کی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکبادپیش کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں احسن بختاوری نے کہا کہ ایسٹر کا دن ہمیں بطور قوم محبتیں بانٹنے، برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے ،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں برابر کی شریک ہیں،
آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے ،
صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آئینی ، قانونی اور معاشرتی تحفظ حاصل ہے،
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہو گا، دعا ہے ایسٹر کا تہوار پوری مسیحی برادری کیلئے خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہو،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔