Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزمونس الہٰی کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مونس الہٰی کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (سب نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے راسخ الہٰی اور تحریم الہٰی سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کرانے کیلئے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نےایف آئی اے منی لانڈرنگ کے کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرنے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور سماعت 18 مارچ تک ملتوی کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔