Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی کا پنجاب میں شیڈو کابینہ بنانے کا فیصلہ،اعلان 48گھنٹوں میں متوقع

پی ٹی آئی کا پنجاب میں شیڈو کابینہ بنانے کا فیصلہ،اعلان 48گھنٹوں میں متوقع

لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی جانب سے پنجاب میں شیڈو کابینہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت انتقام اور جھوٹ کی حکومت ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے 48 گھنٹوں میں پنجاب میں شیڈو کابینہ کا اعلان متوقع ہے۔اس حوالے سے میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت اور ارکان اسمبلی سے مشاورت شروع کردی ہے۔میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صرف انتقامی کارروائیاں چل رہی ہیں، تحریک انصاف ایک ایک محکمے پر چیک رکھے گی۔
انھوں نے کہا کہ پبلک ریلیف کے حوالے سے حکومتی کارکردگی زیرو ہے، حکومتی محکمے کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف ارکان اسمبلی کو یہ ذمہ داریاں دی جائیں گی۔اسلم اقبال نے کہا کہ رمضان کی آمد ہے اور مہنگائی کا طوفان استقبال کررہا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے صرف اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کی تیزی نظر آرہی ہے۔انھوں نے کہا کہ لاہور جی پی او چوک پر جھوٹے مقدمات کی نئی تاریخ رقم کردی گئی ہے، جی پی او چوک پر فائرنگ ملک بھر کے میڈیا کو نظر نہیں آئی، جھوٹ میں پنجاب پولیس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔