Sunday, December 29, 2024
ہومبریکنگ نیوزعدالت کا عمران خان اور بشری بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کاحکم

عدالت کا عمران خان اور بشری بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کاحکم


اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت کیس میں دونوں کی ویڈیولنک پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ گذشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر حاضری اور بشری بی بی کی پروڈکشن آرڈر سے متعلق حکم جاری ہوا تھا۔ عدالت دونوں کی پیشی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرائے۔
جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کا حکم دے دیا۔ کہا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری یقینی بنائیں۔۔ مزید سماعت چھ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔