Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزبھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں مقرر ہونے کا امکان ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہو گی۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے2011ء میں صدر زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔