Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپاکستان کی مویشی بان خاتون بی بی سی کی 100 با اثر خواتین میں شامل

پاکستان کی مویشی بان خاتون بی بی سی کی 100 با اثر خواتین میں شامل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل ہو گیا ،وادی ششمال کی مویشی بان خاتون افرز نما بی بی سی کی 100 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل ہو گیا جنت نظیر شمالی علاقہ جات کی وادی ششمال سے تعلق رکھنے والی مویشی بان خاتون افروز نما کا نام معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے 100 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
افروز نما وادی شمشال کی واخی مویشی بان خواتین میں سے ایک ہیں۔
وراثت میں ملنے والے اس خاندانی کام کا افروز نما صدیوں سے حصہ ہیں۔ ہر سال یہ بہادر خاتون اپنے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4,800 میٹر (16,000 فٹ) کی بلندی پر موجود چراگاہوں میں لے جاتی ہیں۔
وہ ان ریوڑ کی مدد سے ڈیری مصنوعات کو بارٹر کے لیے تیار کرتی ہیں، اس کے بدلے ملنے والی آمدن سے گاؤں کے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم دلوا رہے ہیں۔
بی بی سی 100 ویمن میں ہر سال دنیا بھر سے 100 بااثر اور متاثر کن خواتین کے نام کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔
بی بی سی نے آخری بچ جانے والی 7 مویشی بانوں سے متعلق ڈاکیو منٹری ریلیز کی ہے جس میں مذکورہ ادارے کی رپورٹ فرحت جاوید نے ان بزرگ خواتین کے ساتھ پامیر کی چراگاہ تک سفر کیا۔
ان کی زندگی کے بارے میں دستاویزی فلمیں، فیچرز اور انٹرویوز بھی تیار کیے جاتے ہیں، ان کی کہانیوں کو تمام پلیٹ فارمز پر شائع اور نشر کیا جاتا ہیں۔
واخی مویشی بان خواتین کئی نسلوں سے اس علاقے میں مویشی بانی کر رہی ہیں۔ یہ خواتین مویشی بانی کے ساتھ کھانے پینے اور سردیوں کے لیے مصنوعات بھی تیار کرتی ہیں۔
شمشال کی واخی کمیونٹی مویشی بانی سے حاصل مصنوعات کی تجارت کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔