Sunday, September 8, 2024
ہومتازہ ترینکوپ 28 کا آغاز، یو اے ای کا 100ملین ڈالرز،امریکا کا 17ملین ڈالرز دینے کا اعلان

کوپ 28 کا آغاز، یو اے ای کا 100ملین ڈالرز،امریکا کا 17ملین ڈالرز دینے کا اعلان

دبئی(سب نیوز) عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 28 کا آغاز ہوگیا ہے، کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کیلئے بڑی امداد کے اعلانات کئے گئے ہیں، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
دبئی میں کوپ28 اجلاس کے پہلے دن فنڈ کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد آب و ہوا سے متاثرہ ممالک کو مالی مدد کی پیش کش کرنا ہے۔کانفرنس میں 160ممالک کے رہنما شریک ہیں۔ 70ہزارافراد کوپ 28 کا حصہ ہوں گے۔
روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات موسمیاتی آفات کے نئے فنڈ میں 100ملین ڈالر کا عطیہ دے گا۔سی او پی 28 کی باضابطہ منظوری کے بعد انہوں نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ہم موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لئے اس فنڈ کو تاریخی طور پر اپنانے پر تمام فریقوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے 100 ملین ڈالر کے وعدے کا اعلان کرتے ہیں۔برطانیہ کی جانب سے موسمیاتی اثرات کے روک تھام کے فنڈ میں 60ملین پاونڈ ، جاپان نے 10ملین اور یوپی یونین نے 225ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا۔امریکا نے 17 ملین ڈالرز سے زائد رقم اور جرمنی نے 1 کروڑ ڈالرز کی رقم دینے کا اعلان کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔