Sunday, September 8, 2024
ہومتازہ ترینلاہور ہائیکورٹ: نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ: نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانیکی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔درخواست مقامی وکیل محمد مقسط کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر موثر ہوچکی ہے، اس لیے عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانیکا حکم جاری کرے۔وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ آج عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔