Sunday, September 8, 2024
ہومدنیاعالمی ڈیجیٹل تجارت بین الاقوامی تجارت میں ایک نیا روشن مقام بن گئی ہے، چینی صدر

عالمی ڈیجیٹل تجارت بین الاقوامی تجارت میں ایک نیا روشن مقام بن گئی ہے، چینی صدر


چین کی نئی پیشرفت کے ذریعے دنیا کو مسلسل نئے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، شی
بیجنگ ()
چین کے صدر شی جن پھنگ نے دوسری گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کے لیے ایک تہنیتی خط بھیجا ہے۔جمعرات کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت عالمی ڈیجیٹل تجارت عروج پر ہے اور یہ بین الاقوامی تجارت میں ایک نیا روشن مقام بن گیا ہے۔ حالیہ برسوں میں چین نے اپنے آپ کو اعلیٰ معیاری بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی اصولوں کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگ کیا ہے،جامع ڈیجیٹل ٹریڈ گورننس کا نظام قائم کیا ہے، ڈیجیٹل تجارت کی اصلاحات اور اختراعی ترقی کو فروغ دیا ہے اور چین کی نئی پیشرفت کے ذریعے دنیا کو مسلسل نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ امید ہے کہ تمام فریق تعاون پر تبادلہ خیال کرنے، مشترکہ طور پر ترقی کو فروغ دینے، اور نتائج بانٹنے کے لیے گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کے پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کریں گے، مشترکہ ترقی کے لیے ڈیجیٹل تجارت کو ایک نئے انجن کی شکل دینے کے لیے مل کر کام کریں گے اور عالمی اقتصادی ترقی میں نئی قوت ڈالیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔