Sunday, September 8, 2024
ہومتازہ ترینمسلم لیگ ن کا نوجوانوں کو ٹکٹ دینے سے متعلق اہم فیصلہ

مسلم لیگ ن کا نوجوانوں کو ٹکٹ دینے سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ساببق وزیر اعلی پنجاب و مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات میں نوجوانوں کوآگے لانے کے لئے پارٹی سرگرم ہے، ملکی تاریخ کے مشکل ترین انتخابات ہونے جا رہے ہیں، سب کچھ دیکھنا ہو گا۔

حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ جہاں پر پارٹی سمجھے گی کہ ٹکٹ دینی چاہیے وہاں پر نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گے، جن نوجونواں کو ٹکٹ نہیں ملے گا ان کو اچھے عہدے پر فائز کریں گے، نوجوانوں کو انگیج کیا جائے گا تاکہ ان سے کام لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یوتھ کو مثبت کاموں میں شامل کیا جائے، جب تک ان کو مثبت کاموں میں شامل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک نوجوان آگے نہیں نکل سکتے، نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، نوجوان طبقہ صرف مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ہے۔

حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے جس طرح گالم گلوچ، گھٹیا زبان کا استعمال، منفی سیاست کی گئی وہ دیکھ کر نوجوان تنگ آچکے، نوجوان اب ایسی کسی جماعت کو سپورٹ نہیں کریں گے جو گالم گلوچ، منفی و انتشار کی سیاست کی قائل ہو۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے نوجوان طبقے کو جہاں مایوس کیا وہیں ان کو منفی سوچ، گالم گلوچ پر لگا دیا، جس سے نوجوان طبقے سمیت پورے معاشرے کو بہت نقصان ہوا، نوجوان نسل کو جتنا نقصان تحریک انصاف کی حکومت میں ہوا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔