Wednesday, November 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزمتحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان


اسلام آباد(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے گروپ نے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنی المیررئیل اسٹیٹ بروکریج دبئی کے بانی و چیئرمین کریم عامرعلی، حبیبی گروپ کے چیئرمین حفیظ حبیبی، ڈائریکٹر سمیع ساجد، ریحان خان، کوآرڈینیٹر حبیبی گروپ افشاں خان، سی ای او مارک اسٹون ساجد صدیقی و دیگر کمپنیاں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی۔
حکومت پاکستان کے مشیر برائے گلف سردار قیصر حیات نے کہا کہ یو اے ای کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کی کراچی کی تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے نا صرف پاکستان کی معیشت کو ترقی ملے گی بلکہ پاکستان کے شہریوں کو عالمی معیار کی رہائشی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔
سردار قیصر حیات کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی، پاکستان میں 25 ارب ڈالرز سے بھی زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہرممکن سہولت اور تحفظ کی یقین دہانی کرا چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔