Friday, January 3, 2025
ہومپاکستانانتشار انگیز تقاریر: ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

انتشار انگیز تقاریر: ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(نیوزڈیسک)انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اکتوبر تک کی توسیع کر دی گئی۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف شیر پاؤ پل پر انتشار انگیز تقاریر کرنے سے متعلق مقدمے کی جج عبہر گل نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔