Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزہردیپ سنگھ کا قتل:امریکا کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

ہردیپ سنگھ کا قتل:امریکا کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

واشنگٹن(سب نیوز)امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ امریکا کو غیر معینہ مدت کے لیے بھارت کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہو گا، ہردیپ سنگھ تنازع کے باعث امریکا اور بھارت کے تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے، بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔

ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔