Tuesday, March 18, 2025
ہومشوبزبھارتی آرٹ ڈائریکٹر نتن چندراکانت دیسائی کی خودکشی کی وجہ سامنے آگئی

بھارتی آرٹ ڈائریکٹر نتن چندراکانت دیسائی کی خودکشی کی وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے مشہور پروڈکشن ڈیزائنر نتن چندراکانت دیسائی کی خودکشی کی وجہ سامنے آگئی۔ وہ گزشتہ روز اپنے اسٹوڈیو میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلموں کے 58 سالہ آرٹ ڈائریکٹر اور پروڈکشن ڈیزائنر نتن چندراکانت دیسائی نے ممکنہ طور پر خودکشی کروڑوں روپے کے مقروض ہونے کی وجہ سے کی ہے۔
نتن 252 کروڑ روپے کے مقروض تھے ان کی کمپنی دیوالیہ قرار دے دی گئی تھی اور وہ بھاری رقم قرض دینے والوں کے نادہندہ ہوچکے تھے۔ این ڈی اسٹوڈیو آرٹ ورلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2016 اور 2018 میں ایک ارب 85 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا تاہم وہ یہ قرض واپس نہ کر سکے۔
نتن چندراکانت دیسائی کی کامیاب ترین فلموں میں ’لگان‘ ’سوادیس‘ ’جودھا اکبر‘ ’دیوداس‘ ’پریم رتن دھن پایو‘ اور ’ہم دل دے چکے صنم‘ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ نتن دیسائی بدھ کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع رائے گھاٹ میں واقع اپنے اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے تھے۔ دیسائی کی موت پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان، اکشے کمار اور دیگر شوبز ستاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔