Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانہم انسانی وسائل، آئی ٹی اور زراعت پر توجہ دی کر ہی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں – احسن اقبال

ہم انسانی وسائل، آئی ٹی اور زراعت پر توجہ دی کر ہی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں – احسن اقبال

ہمیں اپنے بیروں ممالک کام کرنے والے نوجوانوں کی فنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے رویہ اور برتاؤ پر بھی خصوصی توجہ دینئ ہے : ایم اکرم فرید
اسلام آباد : و ، چیرمین سنٹرل ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان اور ممبر ٹاسک فورس میاں آکرم فرید نے کہا ہمیں اپنے بیروں ممالک کام کرنے واکے نوجوانوں کی فنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے رویہ اور برتاؤ پر بھی خصوصی توجہ دینئ ہے اور ر ہمیں اس کی انہیں سپیشل ٹرینگ دینی چاہیے اور ہمیں دیکھنا ہو کا کہ انڈیا اور بنگلہ دیش ہم سے اس شعبہ میں آگےکیوں نکل گئے ہیں ہم اس پر توجہ دے کر ہم بیروزکاری میں اور ملکی زر مبادلہ میں اضافہ کر سکتے ہیں اکرم فرید نے مزید کہا کہ ہوٹلز انڈسٹری میں نوجوان نسل کے لیے روزگار کے بہترین مواقع ہیں ضرورت اس امر کی ہے کے حکومت سیاحت ٹوررزم سیکٹر کی طرف خصوصی توجہ دے ،تا کہ ٹوررزم انڈسٹری فلورش کر سکے اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ورک فورس تیار ہو اور بیروزگاری میں کمی لائی جا سکے اور ملکی ریونیو میں اضافہ ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب استاد شاگر والا تصور ختم ہونا چاہیے-انہوں نے کہا کے حکومت نوجوانوں کی تربیت کے لیے انڈسٹری کی جدید لیب فری آف کا سٹ استمال کر سکتی ہے جس میں فارماسوٹیکل ،ٖفلور ملز، سٹیل آئل اینڈ گھی اور مختلف انڈ سربی شامل ہے ،ہمارے 70 لاکھ سے زائد افراد دوسرے ممالک میں ملازمتیں کررہے ہیں، یہ نوجوان زیادہ تر فنی تعلیم کے کم مدت دورانیے کے کورس کرکے بیرون ممالک خدمات سرانجام دے رہے ہیں، بلاشبہ جن ممالک نے فنی تعلیم کو اپنی عمومی تعلیم کا حصہ بناکر اس پر توجہ دی وہاں معاشی ترقی کی رفتار زیادہ ہے اور جس سے اور سیز کا سرمایہ جو کہ 24 بلین سالانہ آتا ہے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر 40بلین تک سالانہ کیا جا سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کے انڈسٹری نے روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی لیب اور دیگر آلات کے استمال سے طلبہ اور طالبات مستفید ہو رہے ہیں ہم مصنوعات کی تیاری میں دوسرے ممالک سے بہت پیچھے ہیں اور بہت زیادہ زرمبادلہ اشیا کی درآمد پر خرچ کررہے ہیں۔ اشیا کی پیداوار اور اس میں اضافے کیلئے ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہوگا تاکہ وہ تکنیکی اور پیداواری شعبوں کو صحیح خطوط پر چلائیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو، ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی کا اصل کام نوجوانوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔ پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں اورنجی شعبے کے فعال کردار پر ہے۔ ہمیں اختلافات بھلا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ٹاسک فورس برائے سکل ڈیویلپمنٹ اور ہیومن ریسورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ کہ ہمیں دیکھنا ہو کا کہ ہم دوسری اقوام سے ترقی میں کیوں پیچھے رہے گئے ، اور اس میں کیا رکاوٹیں پیش آئیں ، جس کے عوامل پر نظر ڈورئیں تو میں سیاسی انسٹیبلٹی ، پالیسیوں کا تسلسل نہ رہنا ، اور بھی کئی عوامل تھے ، لیکن سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ ہم نے ہیومن ریسوس کا نظر انداز ہونا ہے ، پاکستان کی دوتہائی آبادی 30 سال سے کم ہے اور ملک کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے۔انہوں نے کہا اب جو ہم نے منصوبہ بندی کی ہے اور انے والا 50 سالا فریم ورک بنایا ہے وہ یہ ہے کہ ہم نے جس کی طرف توجہ نہیں دی وہ زراعت ہے جس سے اللہ پاک نے مالا مال کیا ہے ،پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ ہم اس پر توجہ دے کر اربوں ڈالی کی ایکپورٹ کر سکتے ہیں، ہمیں منوفیچرنگ کی طرف خصوصی توجہ دینے ہے تاکہ ہم وہ سامان تیار کر سکیں جو انٹرنیشنل مارکیٹ کی ضرورت ہے جسے ہم باہر ایکسپورٹ کر سکیں ، آس کے علاوہ یں آئی ٹی کی طرف خصوصی توجہ دینے ہے، پاک اریوں ڈالر کے معدنیات سے مالا مال ملک ہے ،ان شعبوں پر توجہ دے کر ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔