Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، جلسے کی تاریخ تبدیل کردی

تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، جلسے کی تاریخ تبدیل کردی

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی راویت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور یو ٹرن لے لیا، پی ٹی ئی نیمینار پاکستان لاہور میں جلسے کی تاریخ ایک مرتبہ تبدیل کرڈالی۔

اب پی ٹی آئی کا جلسہ چھبیس کی بجائے پچیس مارچ کو ہوگا۔ پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ مارچ کونماز تراویح کے بعد شروع ہوگا اورچھبیس مارچ کی سحری تک جاری رہے گا، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان رات بارہ بجے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسہ چھبیس مارچ کو کرنے کا اعلان کیا تھا اورانتظامیہ نے بھی جلسے کی اجازت دیدی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔