Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانکیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ تعینات

کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ تعینات

اسلام آباد(سب نیوز)وزارت داخلہ نے سی ڈی اے میں تقرری کے منتظر گریڈ19 کے افسر کیپٹن(ر)انوار الحق کو سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ تعینات کردیا،موجودہ ممبر انوائرمنٹ وقاص حنیف کو سی ڈی اے میں ہی نئی ذمہ داریاں دی جائیں گی ۔
سی ڈی اے کے ممبر انسپکشن اور کو آرڈی نیشن نوازش علی خان نے ایک سال کی رخصت لے لی،انہیں ممبر انسپکشن اینڈ کو آرڈی نیشن کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ۔
ڈی جی ایڈمن سی ڈی اے ریاض احمد جاوید رندھاوا کو ممبر انسپکشن کا چارج دیاگیا ہے،ڈائریکٹر ٹیکنیکل ٹو چیئر مین سی ڈی اے شہزادہ فیصل نعیم کو ڈائریکٹر کو آ ر ڈی نیشن کا اضافی چارج دیا گیا،
گزشتہ ہفتے معطل کئے جانے والے گریڈ19 کے افسر کاشف آ فریدی کو بحال کرکے ڈائریکٹر انسپکشن ٹو چیئر مین تعینات کیا گیا ۔
انہیں ڈائریکٹر سنٹرل انجینئرنگ لیبارٹری کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔