Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانڈالر کے ریٹ میں اضافہ،معاشی ماہرین کیا تجویز کرتے ہیں؟

ڈالر کے ریٹ میں اضافہ،معاشی ماہرین کیا تجویز کرتے ہیں؟

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے ڈالر کے ریٹ کو غیر ضروری طور پر نہیں چھیڑنا چاہیے، اگر ہم ٹیکس صحیح طریقے سے لیتے ہیں تو معاملات بہتر ہوجائیں گے۔

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا تھا انٹر بینک میں ڈالر ریٹ میں فریزنگ کی وجہ سے حوالہ اور گرے مارکیٹ بہت بڑھ گئی تھی، حوالہ مارکیٹ کی وجہ سے ترسیلات کا نقصان ہو رہا تھا اور اوپن مارکیٹ میں ریٹ کوٹ کیا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ گرے مارکیٹ کو روکنا مشکل ہو گا، لوگ بینکنگ چینل کے بجائے ہنڈی اور گرے مارکیٹ کی طرف جا رہے تھے لیکن اب ترسیلات بینکنگ چینل کے ذریعے آسکیں گی۔

ان کا کہنا تھا ڈالر کے ریٹ کو غیر ضروری طور پر نہیں چھیڑنا چاہیے، میرا نہیں خیال کہ روپے کی قدر میں بہت زیادہ کمی ہونی چاہیے، اگر ہم ٹیکس صحیح طریقے سے لیتے ہیں تو معاملات بہتر ہوجائیں گے۔ معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے مشورہ دیا کہ رئیل اسٹیٹ، تمباکو اور زراعت کے شعبے پر ٹیکس لگایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔