Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے کی ملپور میں تجاوزات کیخلاف کارروائی،تعمیرات مسمار، اراضی واگزار

سی ڈی اے کی ملپور میں تجاوزات کیخلاف کارروائی،تعمیرات مسمار، اراضی واگزار

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) انتظامیہ نے ڈھوک چوہدریاں موضع ملپور میں سرکاری اراضی پر نئی تعمیرات اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے ادارہ ہذا نے سرکاری اراضی پر نوتعمیرشدہ گھر، چاردیواریاں،کمروں سمیت دیگر تعمیرات کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروالی ۔دوسری جانب انسداد تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم کے دوران ادارہ ہذاکے شعبہ انفورسمنٹ نے سیکٹر آئی بارہ میں سرکاری اراضی پر نوتعمیر شدہ غیرقانونی عمارت کومسمار کردیاہے۔جبکہ منڈی موڑاور آئی جے پی روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے 150ٹھئے،10کھوکھے،7ریت بجری کے اڈوں سمیت دیگر تجاوزات کو وویل ڈوزر کی مددسے مسمار کرتے ہوئے موقع پرموجود سامان ضبط کرلیاہے۔ دریں اثنا شعبہ انفورسمنٹ نے فیض آباد کے اطراف تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے ویل ڈوزر کی مدد سے فروٹ سبزی گنہ جوس کے 30 ٹھیہ جات مسمار کر کے 2 ٹرک سامان از قسم ریڑھیاں اور دیگر سامان ضبط کر سٹور جمع کرا دیاہے۔علاوہ ازیں بھنسوں کا باڑہ جو کہ پرائویٹ زمین پر قائم ہے اور مویشی سی ڈی اے کی گرین بلٹ پر باندھ جاتے تھے، انوئرنمنٹ عملہ نے کئی بار انھیں منع بھی کیا مگر وہ باز نہ آئے توموقع پر ایک بندہ گرفتار کر کے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیاہے،اور انوائرمنٹ رینج کی طرف سیمبلغ ایک لاکھ جرمانہ کیاگیاہے۔دریں اثنا اقبال ٹائون اور ضیاع مسجد کے اطراف اورگرین بیلٹ پر دوران آپریشن ریت،بجری، سبزی،فروٹ،کھلو

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔