اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ سے مورس مسیح اور سپورٹس اینڈ کلچر سے شمعون مسیح ساتھیوں سمیت لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ میں شامل ہوگئے،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے نئے شامل ہونے والے ملازمین کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یسین نے کہا کہ مزدور یونین کی گیارہ سالہ کارکردگی پر سی ڈی اے کے ہر محنت کش کو فخر ہے جبکہ مخالفین کی کارکردگی خود انکے لیے ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے اور آج اس نا اہل ٹولے کی اصلیت سامنے آنے کے بعدانکے مرکزی عہدیداران بھی انکو چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں،سی ڈی اے لیبر یونین اور ایمپلائز یونین دونوں نے اقتدار کے مزے لیے اور آج بھی یہ دونوں ایک سکے کے دورخ ہیں ان کے پاس سوائے کردارکشی اور الزامات کی سیاست کرنے کے علاوہ کوئی ایساکارنامہ نہیں جو یہ اپنے محنت کش کو بناسکیں،ماضی میں ان دونوں گروپوں نے مل کر سی ڈی اے ملازمین کو سبز باغ دکھائے اوران کا وقت ضائع کیا اور آج جب یہ لوگ اپنے آنے والے انجام سے بخوبی آگا ہ ہیں تو عدالتوں کا سہارالے کر ریفرنڈم سے بھاگنا چاہتے ہیں لیکن سی ڈی اے مزدور یونین اور اس کے کارکن ملازمین کے ووٹ کی طاقت سے ان کو انکے عبرت ناک انجام تک پہنچاتک دم لے گے اورجس طرح انہوں نے ملازمین کے بچوں کا معاشی قتل کیا اور ادارے میں کرپشن اوراقرباپروری کوفروغ دیا سی ڈی اے کا ہر محنت کش ان کا احتساب کرنے کے لیے تیاربیٹھا ہے۔
ہمارے مخالفین کی کارکردگی خود ان کے لیے سوالیہ نشان ہے، چوہدری یسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔