Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپرویز رشید ایک فرد کا نہیں، ایک سوچ، نظریے اور جمہوریت کی روشن علامت کا نام ہے،مریم نواز

پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، ایک سوچ، نظریے اور جمہوریت کی روشن علامت کا نام ہے،مریم نواز

لاہور،مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، ایک سوچ، نظریے اور جمہوریت کی روشن علامت کا نام ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، ایک سوچ، نظریے اور جمہوریت کی روشن علامت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پرویز رشید کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے، پرویز رشید آئندہ بھی نواز شریف کے ساتھی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔واضح رہے الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ ٹربیونل نے بھی پرویز رشید کو سینٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔