Friday, March 29, 2024
ہومتازہ ترینپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد،آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کی صلاحیت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے خواتین کا دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی، اس دن دنیا بھر میں مختلف ممالک کی ہزاروں تنظیمیں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کے لیے کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کریں گی۔پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب منقد کی گئی ہیں۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کے لیے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک جن میں روس، ویت نام، چین اور بلغاریہ میں خواتین کے عالمی دن پر عام تعطیل ہوتی ہے، یہ دن خواتین کی جدوجہد کی علامت ہے۔1908 میں 15 ہزار محنت کش خواتین نے تنخواہوں میں اضافے، ووٹ کے حق اور کام کے طویل اوقات کار کے خلاف نیویارک شہر میں احتجاج کیا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کی۔ جن پر پولیس کی جانب سے وحشیانہ تشدد کیا گیا تھا تاہم خواتین نے اپنی جبری مشقت کے خلاف تحریک کو جاری رکھا تھا۔خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔اس کانفرنس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔