Friday, November 15, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کیلیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل

عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کیلیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین کی گرفتاری کی صورت میں 6 رکنی ایمرجنسی کمیٹی پارٹی کے معاملات دیکھے گی، مذکورہ کمیٹی عمران خان نے ہی قائم کی ہے۔

کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چوہدری، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے بتایا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کے گرفتار ہونے کی صورت میں دوسری اور تیسری قیادت کا پلان تیار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر زہریلی گیس کے شیل پھینکے گئے، وارنٹ گرفتاری پر پتہ بنی گالا کا تھا اور یہ گرفتاری کیلیے لاہور پہنچ گئے۔ 25 مئی سے ظلم و بربریت کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ظلم و بربریت کا نظام رکنے کا نام نہیں لے رہا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کی جائیداد لوٹنے والوں سے حساب لیں گے، قوم کو اپنے روشن مستقبل کیلیے نکلنا ہوگا اور عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں دوسری اور تیسری قیادت کا پلان ترتیب دیا ہوا ہے، ایسی صورت میں ساری صورت حال آپ کے سامنے آجائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔