Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادشہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی

شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی

اسلام آباد،شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر سمیت سینئر افسران پولیس ملازمین نے شرکت کی۔شہید کے جسد خاکی کو آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے کندھا دیا ۔شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوں للیانی ضلع سرگودھا روانہ کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے، شہید کی فیملی کا ہر طرح کا خیال رکھا جائے گا ۔آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،شہید ہیڈ کانسٹیبل نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا ہر افسران و جوان ملک وقوم کی خاطر ہمہ وقت جان نثار کرنے کو تیار ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔