وزیراطلاعات ،منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے یوم قائد پر مبارکباد پیش کرتے کہا کہ اپنے عظیم قومی رہنما کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنی توانائی بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں قائد اعظم کے فرمان اتحاد، ایمان اور تنظیم پر اور زیادہ عمل کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے صدق دل سے مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کی ترقی کے لیے حب الوطنی اور بے لوث محنت ہی قائد اعظم کے لیے بہترین خراج عقیدت ہے۔ وزیر اطلاعات نے مسیحی برادری کو بھی کرسمس ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
ہمیں پاکستان کی تعمیر کے لیے صدق دل سے مل کر کام کرنا ہوگا، فتح اللہ خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔