Saturday, December 21, 2024
ہومکالم وبلاگزکیا آج رواں سال کے آخری سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں ہو گا؟

کیا آج رواں سال کے آخری سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں ہو گا؟

امبرین علی

سال دو ہزار چوبیس میں دوسری مرتبہ سورج گرہن کا نظارہ دیکھا جا سکے گا ،تاہم اسکا مقامی وقت دو اور تین اکتوبر کی درمیانی شب بتانا جا رہا ہے جبکہ آج رات پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا اور رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا۔۔

سوال یہ ہےکہ کیا پاکستان میں بھی اسکا مشاہدہ ہو گا یا نہیں ؟سورج گرہن کا نظارہ جو کہ اس سال کا آخری نظارہ ہو گا یہ پاکستان میں نہیں ہو گا بلکہ یہ سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔رواں سال کے پہلے سورج گرہن کی بات کریں تو اسکا آغاز میکسیکو سے ہوا جبکہ یہ امریکا اور کینیڈا میں بھی دیکھا گیا ۔

سورج گرہن در اصل اسوقت ہوتا ہے جب چاند سورج کے سامنے آنے کی وجہ سے زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جاتا ہے۔چاند کا سایہ مکمل طور پر سورج کو چھپا لیتا ہے اور اس دوران دن کے وقت اندھیرا چھا جاتا ہے۔دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔

سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے پاکستان میں لوگ جمع نہیں ہوتے بلکہ احتیاط کرتے ہیں لیکن اگر بات کریں امریکا کی تو امریکا میں مقیم لاکھوں لوگ اس مکمل سورج گرہن کا نظارہ کرنے کے لیے آسمان کی جانب نظریں مرکوز کیے نظر آتے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔