Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزیہ اب قانون بن چکا ہے، کیوںنہ فائدہ اٹھائوں،عمران خان نیب ترامیم کا سہارا لینے کا دفاع کرنے لگے

یہ اب قانون بن چکا ہے، کیوںنہ فائدہ اٹھائوں،عمران خان نیب ترامیم کا سہارا لینے کا دفاع کرنے لگے

راولپنڈی(آئی پی ایس )عمران خان نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا سہارا لیکر 190 ملین پانڈ ریفرنس میں عدالت سے ریلیف مانگنے سے متعلق صحافی کے سوال کا واضح جواب نہ دے سکے اور اسے قانونی معاملہ قرار دے دیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سیگفتگو کے دوران عمران خان سے سوال ہوا کہ آپ نے بھی تو نیب ترامیم کا سہارا لیکر عدالت سے ریلیف مانگا ہے؟ اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم اب ملک کا قانون بن چکا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی بریت کی درخواست میں نیب ترامیم کا حوالہ ہے، مطلب این آر او کا فائدہ اٹھا رہے ہیں؟ عمران خان نے کہا کہ میرے سارے کیسز جھوٹے ہیں، یہ کچھ بھی ثابت نہ کرسکے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیسز جھوٹے تھے تو آپ کیس لڑتے، نیب ترامیم کا سہارا کیوں لیا؟

اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ اس کو چھوڑیں یہ قانونی معاملہ ہے۔اس دوران صحافیوں نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے صحافیوں کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال پر عمران خان سے احتجاج کیا اور کہا کہ علی امین گنڈا پور نے صحافیوں کو دھمکیاں دیں اور نامناسب زبان استعمال کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ علی امین نے کیا کہا ہے میں تو جیل میں ہوں۔ صحافیوں نے کہا کہ آپ کو ساری چیزوں کا علم ہوتا ہے صحافیوں کو گالیاں پڑنے کا علم نہیں؟ عمران خان نے کہا کہ جیل میں ہوں مجھے نہیں معلوم باہر کیا ہو رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔