Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزتربت نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے کا جھوٹا پروپیگنڈاسامنے آگیا

تربت نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے کا جھوٹا پروپیگنڈاسامنے آگیا

کوئٹہ: سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں اور کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
تربت نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا۔تربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر منفی پروپیگنڈے کا آغاز کردیا ہے۔
سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی اور من گھڑت ویڈیو کو شیئر کرکے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ تربت نیول بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ہے۔
خدکوچہ تھانے کی جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں وہ بھی جعلی ہیں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجینس کی بنیادوں پر بلوچستان میں مؤثر آپریشنز جاری ہیں جن سے دہشت گردوں کا شکار کیا جا رہا ہے۔
ان بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف و ہراس اور انتشار پھیلانا ہے،پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں اور کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔