Monday, July 7, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد کے تاجر شدید مسائل کا شکار،وزیر اعظم مداخلت کریں،احسن بختاوری

اسلام آباد کے تاجر شدید مسائل کا شکار،وزیر اعظم مداخلت کریں،احسن بختاوری

اسلام آباد(سب نیوز ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ بہارہ کہو وفاقی دارالحکومت کا ایک اہم کاروباری مرکز ہے لیکن متعلقہ محکموں کی بے حسی کی وجہ سے اسے متعدد مسائل کا سامنا ہے۔وزیر اعظم مسائل کے حل کیلئے مداخلت کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو شکایات کے بروقت ازالے کیلئے ہدایات جاری کریں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں چیمبر ہا ئوس میں چیئر مین ایسو سی ایشن جہانگیر خان،صدر عبید الرحمان عباسی، اور سیکرٹری جنرل شیخ لیاقت کی سربراہی میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو اور استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر، کارپیٹنگ، سٹریٹ لائٹس، تجاوزات کے خاتمے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، پارکنگ کی تعمیر جیسے مسائل ان کے سامنے رکھے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے تمام مسائل کے حل کیلئے جلد ہی جامع پلان سامنے آئے گا۔

اس موقع پر احسن ظفر بختاوری نے اپنے ذاتی اکانٹ ئو س سے مری روڈ بارکوہو میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین فانڈر گروپ خالد اقبال ملک نے کہا کہ آئی سی سی آئی کے موجودہ صدر تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ صدر TWA جناح سپر مارکیٹ اسد عزیز اور صدر TWA سپر مارکیٹ شہزاد عباسی نے کہا کہ ICCI اپنے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں تاجروں کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ پہلی بار کرائے کے معاملات کو آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری کے ماتحت کام کرنے والی ثالثی کونسل کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کیا جا رہا ہے۔صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بارکوہو عبید الرحمان نے کہا کہ آئی سی سی آئی کی جانب سے جس طرح چھوٹے تاجروں کو عزت اور اہمیت دی جا رہی ہے وہ تاریخ ساز ہے۔ جنرل سیکرٹری ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بہارہ کہو ہو شیخ لیاقت نے تاجر برادری کو درپیش متعدد مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر رضوان چھینہ، چوہدری عرفان سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد خالد چوہدری ، ناصر چوہدری، شاہ انور، مقصود تابش اور دیگربھی موجودتھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔