Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانخیبر پختونخوا میں پی آر ٹی سائیکل سروس کا افتتاح

خیبر پختونخوا میں پی آر ٹی سائیکل سروس کا افتتاح

پشاور،ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (پی آر ٹی)سائیکل سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے کہا کہ پہلی زو سائیکل سسٹم سب کو مبارک ہو، پاکستان میں اربن موبیلٹی کے لیے یہ پہلی سائیکل اسکیم ہے۔کامران بنگش نے کہا کہ بی آر ٹی مکمل طور پر صاف و شفاف ماحول کو سپورٹ کر رہا ہے، بی آر ٹی ناقدین کو دن بدن اپنی تنقید کا جواب مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ شہروں کی طرز پر پشاور میں سائیکل سروس شروع ہوا، زو سائیکل سسٹم خواتین کے لیے بھی قابل استعمال ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔