Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادڈبلیو ایچ اوکا صحت کے نظام کی بہتری کیلئے ایم سی آئی کو دو ایمولینسز ، پک اپ، 20 موٹربائیکس کا تحفہ

ڈبلیو ایچ اوکا صحت کے نظام کی بہتری کیلئے ایم سی آئی کو دو ایمولینسز ، پک اپ، 20 موٹربائیکس کا تحفہ

اسلام آباد،عالمی ادارہ صحت نے وفاقی دارلحکومت میں صحت کے نظام کی مزید بہتری کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی ) کو دو ایمولینسز ، ایک پک اپ اور 20ون ٹو فائیو موٹربائیکس پر مشتمل لاجسٹک مدد فراہم کر دی۔

اتوار کو یہ امداد وزارت داخلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں ایم سی آئی کے حوالے کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا گناراتھنا مہیپالااور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کے دوران ڈبلیو ایچ او کی طرف سے صحت سے متعلقہ ہنگامی صورتحال میں فوری جواب کیلئے دو ایمبولینسز سمیت بائیکس اور پک اپ حکام کے حوالے کی گئی ۔اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاجسٹک مدد کی فراہمی پر ڈبلیو ایچ اوکا شکریہ ادا کیا اور ہنگامی صورتحال پر بروقت رسپانس پر ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹ ایم سی آئی کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں ایمبولینس سروس بہترین معیارات کے برابر لائی جائے۔اس موقع پر نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے تقریب میں چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کا پیغام دیتے ہوئے اسلام آباد میں شہریوں کی صحت کے نظام کی بہتری کیلئے ڈبلیو ایچ او کی معاونت کو سراہا اور صحت کے نظام میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔