Friday, March 29, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیواٹس ایپ کا پرانے آئی فونز کے لیے تکنیکی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

واٹس ایپ کا پرانے آئی فونز کے لیے تکنیکی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

نیو یارک ،واٹس ایپ انتظامیہ نے آئی او ایس 9 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے آئی فونز کیلئے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ واٹس ایپ انتظامیہ کے اس اعلان کے بعد آئی فون 4 اور آئی فون 4 ایس پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تاحال واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے سپورٹ ختم کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن آئندہ چند ہفتوں میں آئی فون 4 اور 4 ایس میں واٹس ایپ کام کرنا چھوڑ دے گا جبکہ آئی فون 5، 5 ایس اور 5 سی میں بھی اگر آئی او ایس 10 یا اس کے بعد کا ورژن انسٹال نہیں کیا تو ان ماڈلز میں بھی واٹس ایپ بند ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے واٹس ایپ نے 31 دسمبر 2019 کو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے تمام فونز کو سپورٹ ختم کردی تھی جبکہ فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر سپورٹ ختم کرچکا ہے اور دیگر بہت سے ماڈلز پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہوچکی ہے