جی 20 افغانستان اور خطے کے امن کے لئے اپنی طاقت سے فائدہ اٹھا ئے، افغانستان میں امداد کی فراہمی کے ساتھ عوام کے معاش پر توجہ مرکوز کی جائے، افغانستان کو ایک کھلے اور جامع ترقیاتی راستے کے لیے پرعزم رہنا چاہیے، چینی وزیر خا رجہ
بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے افغانستان کے حوالے سے جی 20 رہنماؤں کے خصوصی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 کو افغانستان اور خطے کے امن ، استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے اپنی خوبیوں اور طاقت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور دہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے چار نکاتی تجویز پیش کی۔اول ، افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام کے معاش پر توجہ مرکوز کی جائے۔
دوم ، افغانستان کو ایک کھلے اور جامع ترقیاتی راستے کے لیے پرعزم رہنا چاہیے جبکہ بین الاقوامی برادری افغان فریق کے ساتھ معقول رابطوں سے ایک جامع سیاسی ڈھانچے اور مضبوط ملکی اور خارجہ پالیسیوں کے قیام میں مدد فراہم کرے۔
تیسرا ، افغانستان میں دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور عالمی برادری کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے لیے ایک متحد لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔چوتھا ، بین الاقوامی برادری کو اتفاق رائے سے افغانستان کے متعلقہ میکانزم کے قیام کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔وانگ ای نے کہا کہ چین ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے افغان عوام کی حمایت کرتا ہے اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ افغان عوام کو اپنے ملکی تاریخ کا ایک نیا باب شروع کرنے میں مدد مل سکے۔
جی 20 افغانستان اور خطے کے امن کے لئے اپنی طاقت سے فائدہ اٹھا ئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔