راولپنڈی(آئی پی ایس)راولپنڈی کی عدالت نے سینئر صحافی تنویر اعوان کے خلاف اٹک پولیس کے جھوٹے مقدمے کو خارج کردیا ، ایف آئی اے وکیل اور پولیس لیگل برانچ نے بھی عدالت میں کہہ دیا کہ کیس نہیں بنتا ،عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے ۔تنویر اعوان کو اٹک پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کے سپرد کیا گیا تھا اور ایف آئی اے کے تحقیقاتی آفیسر اور لیگل پولیس کے ڈیپارٹمنٹ نے (آج) ہفتہ کوعدالت میں بیان دیا کہ جن شرائط پر تنویر اعوان کو گرفتار کیا گیاتھا وہ بے بنیاد ہیں جس کے بعد عدالت نے سینئر صحافی تنویر اعوان کو باعزت بری کردیا۔خیال رہے کہ اٹک پولیس نے معروف صحافی تنویر اعوان کو اپنے خلاف خبریں شائع کرنے پر توہین اہلبیت کے الزام میں 295 سی لگا کر اسلام آباد سے گرفتار کر لیا تھا۔تنویر اعوان پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کا موقف ہے کہ علوی اور اعوان حضرت کی اولاد ہیں۔
سینئر صحافی تنویر اعوان کو عدالت نے نام نہاد اوربے بنیاد مقدمے سے بری کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔