Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسرپرائز ڈے پر پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے کا سرپرائز

سرپرائز ڈے پر پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے کا سرپرائز

کراچی،سرپرائز ڈے کو یادگار بنانے کے لیے کراچی میں پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے اسکائی ونگز نے ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔

اسکائی ونگز نے آپریشن سوئفٹ ری ٹارٹ کی یاد میں گرفتار بھارتی سورما ابھی نندن، پاکستانی ہیرو حسن صدیقی کی تصاویر تربیتی سیسنا طیارے پر پینٹ کروا دیں۔1965 کی جنگ کے دوران 5 بھارتی لڑاکا طیارے زمین بوس کرنے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی تصویر بھی طیارے پر پینٹ کی گئی ہے۔تربیتی طیارے پر کشمیر کی حسین وادی کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کے پرچموں کی کی عکاسی بھی کی گئی ہے، ان تصاویر کے ذریعے اقوام متحدہ کو پیغام دیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے۔سربراہ اسکائی ونگز عمران اسلم خان نے بتایا کہ سیسنا طیارے پر مصوری معروف ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے کی ہے، مشرقی تیمور کو تو اقوام متحدہ نے اپنی ایک قرارداد کے ذریعے فوری طور پر علیحدہ وطن کا درجہ دے دیا، جب کہ کشمیر اس سے زیادہ پرانا تنازعہ ہونے کے باوجود اقوام متحدہ کی متفقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا منتظر ہے۔انھوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے ہیروز کے ساتھ ہے اور ان پر فخر کرتی ہے، گرفتار بھارتی سورما ابھی نندن کی تصویر کو دشمن ہونے کے باوجود مہذب انداز میں پینٹ کرنے کا پس منظر جنگی قیدیوں سے اچھا سلوک ہمارے مذہب کی تعلیمات میں شامل ہے۔واضح رہے کہ طیارے پر آرٹ ورک کو محبت اور امن کا عنوان دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔