Saturday, July 27, 2024
ہومکھیلشعیب اختر کی پی ایس ایل گانے پر شدید تنقید، گاناسن کر میرے بچے ڈر گئے اور تین دن تو انہوں نے مجھ سے بات ہی نہیں کی

شعیب اختر کی پی ایس ایل گانے پر شدید تنقید، گاناسن کر میرے بچے ڈر گئے اور تین دن تو انہوں نے مجھ سے بات ہی نہیں کی

اسلام آباد،پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے چھٹے ایڈیشن کے آفیشل گانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سن کر میرے بچے ڈر گئے تھے اور تین دن تو انہوں نے مجھ سے بات ہی نہیں کی۔شعیب اختر نے پی ایس ایل کے رواں مہینے شیڈول ایڈیشن کے آفیشل گانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا گانا اتنا برا بنایا گیا ہے کہ اسے سن کر میرے بچے ڈر گئے تھے، ترانہ سنانے کے بعد میرے بچوں نے تین دن تک مجھ سے بات نہیں کی کہ آپ نے گانا کیوں سنایا، ترانے کی شاعری سمیت ایک بھی چیز ایسی نہیں جس کی تعریف کی جائے۔انہوں نے ترانہ بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “گروو میرا” کیا ہوتا ہے، اس کے لفظی معنی تو پتہ کر لیتے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سب لوگ نااہل ہیں، ان کو گانا کیوں نہیں بنانا آتا، ڈرامے بازی کیوں کرتے ہو، محمد وسیم اچھا بھلا انسان ہے لیکن اسے جوکر والے کپڑے پہنا دئیے گئے۔سابق فاسٹ بالر نے پی ایس ایل کے گانے کو گندا قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا اور طنز کرتے اس حوالے سے مقدمہ درج کروانے کا بھی بولا، اور کہا کہ اتنا گھٹیا گانا ہے کہ اس سے بہتر میں خود گا سکتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔