Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکشمیریوں کو ظلم و جبر سے مزید قید نہیں رکھا جا سکتا،شیخ رشید

کشمیریوں کو ظلم و جبر سے مزید قید نہیں رکھا جا سکتا،شیخ رشید

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ظلم و جبر سے مزید قید نہیں رکھا جا سکتا،آج کا کشمیری نوجوان اپنی آزادی کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے،انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے، ہندوستان سے آزادی مظلوم کشمیریوں کا مقدر ہے۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ آج پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ ہندوستان کے فاشسٹ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، لیکن سات دہایئوں سیایک کروڑمظلوم کشمیری دنیا کاضمیر جاگنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج غاصب ہندوستان کے خلاف عملی اقدامات کا وقت آ چکا ہے۔دنیاذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔فاشسٹ ہندوستان کو آج اگر کشمیریوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ظلم سے نہ روکا گیا تو خطے میں بد امنی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ظلم و جبر سے مزید قید نہیں رکھا جا سکتا۔آج کا کشمیری نوجوان اپنی آزادی کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے، ہندوستان سے آزادی مظلوم کشمیریوں کا مقدر ہے۔آج نہیں تو انشاللہ کل ضرور یہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔