اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کرپٹ افسران کی فہرست فراہم نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے دو ہفتوں میں کرپٹ افسران کی فہرست مانگی تھی، چھ مہینوں میں بھی فراہم نہیں کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کابینہ فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر برہم ہوگئے اور متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب کرلیا۔ شہباز شریف نے کابینہ کے فیصلوں میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔