Monday, January 27, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنما شاندانہ گل کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم برقرار

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گل کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم برقرار

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،
عدالت کاالیکشن کمیشن کی جانب سے شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم برقرار
عدالتی حکم پر شاندانہ گلزار کی جگہ نئی رکن قومی اسمبلی روحیلہ حامد کو کیس میں فریق بنا دیا گیا
عدالت نے روحیلہ حامد اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا
عدالت نے حکم دیا کہ فریقین دو ہفتوں میں جواب جمع کروائیں ،
کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی
وکیل درخواستگزار عاطف رحیم برکی نے دلائل دیئے۔
وکیل درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ شاندانہ گلزار کی جگہ رکن قومی اسمبلی بنائی گئی روحیلہ حامد کو فریق بنا دیا گیا ہے ،
الیکشن کمیشن نے شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹی فائی کرکے روحیلہ حامد کو کامیاب قرار دیا ،
عدالت نے روحیلہ حامد اور الیکشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔