Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانتحریک انصاف نے سینٹ کے امیدواروں کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے سینٹ کے امیدواروں کا اعلان کردیا

اسلام آباد،تحریک انصاف نے سینٹ کے امیدواروں کا اعلان کردیا وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحرک انصاف نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ کی تر نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کر لئے، اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کو امیدوار فائنل کیا گیا ہے، سندھ سے فیصل واوڈا تحریک انصاف کی جانب سے سینٹ کا الیکشن لڑیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے، پنجاب سے سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، خیبر پختونخواہ سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔