Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینکھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ملتوی

کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ملتوی

کراچی، پی ایس ایل میں شریک اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے میچ ملتوی کردیا گیا۔پی سی بی کے ترجمان نے کھلاڑی کے کوویڈ19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ ان کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹرفواداحمد پی ایس ایل میں ایک میچ کھیل چکے ہیں۔ کھلاڑی کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔بورڈ کا کہنا ہے مثبت آنے والے کھلاڑی میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں، مثبت آنے والے کھلاڑی کو آئسولیٹ کر دیا گیا تھا۔کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آتے ہی ایک کھلبلی سی مچ گئی، میچ کے لیے اسٹیڈیم کے لیے روانگی کے لیے تیاری کرنے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں اطلاع ملنے پر سخت خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ انتظامیہ نے ان کو ہوٹل ہی میں روک کر ہنگامی بنیادوں پر کورونا ٹیسٹ کا اہتمام کیا۔اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا تاہم تھوڑی دیر بعد میچ ملتوی کردیا گیا، ذرائع کے مطابق میچ کھلاڑیوں کے تحفظات کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے جو کل کھیلا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔