Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن :وزیراعظم عمران خان نے ووٹ کاسٹ کردیا

سینیٹ الیکشن :وزیراعظم عمران خان نے ووٹ کاسٹ کردیا

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ایوان میں آنے پر حکومتی اراکین کی جانب سے ڈیسک بجائے گئے۔ حکومتی اراکین کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل منع کرنے کے باوجود اراکین نعرے لگاتے رہے۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جیے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل تنبیہہ کے باوجود دونوں جانب سے اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔الیکشن کمیشن حکام نے نعرے لگانے سے منع کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگر اب نعرے لگائے گئے تو ایکشن لیا جائے گا۔عمران خان نے حکومتی اراکین کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان سمیت کئی اراکین نے ماسک نہیں پہنا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔