Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان پیپلزپارٹی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

پاکستان پیپلزپارٹی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد،پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی کی طرف سے فاروق نائیک نے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ غیر قانونی طریقے سے مسترد کیے گئے، یوسف رضا کے مسترد ووٹوں کو منظور کر کے چیئرمین سینیٹ قرار دیا جائے، عدالت سے استدعا ہے کہ 7 ووٹوں کو مسترد کیا جانا کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن 7 ووٹ مسترد ہونے پر ہار گئے تھے۔ یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کئے تھے۔ سینیٹ میں حکمران اتحاد کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کامیاب ٹھہرے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔