Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانریڈ زون میں پی ٹی آئی کارکنوں اور ن لیگی رہنماؤں کی ہاتھا پائی

ریڈ زون میں پی ٹی آئی کارکنوں اور ن لیگی رہنماؤں کی ہاتھا پائی

اسلام آباد،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے لیگی رہنماوں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کو دھکے دیئے جب کہ گربیان بھی پکڑا۔ تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس ہوگا، جس کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کررکھا ہے، پارلیمنٹ ہاوس کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماوں احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا جو ناصرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی بھی ہے، رات کے اندھیرے میں اجلاس بلانے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا، صدر نے بھی وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔لیگی رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کی اور نعرے بازی شروع کردی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے پلے کارڈز اور پوسٹر بھی اٹھارکھے تھے، تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب تحریک انصاف کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاوس جانے والے (ن)لیگی رہنماوں کا گھیرا کرلیا، اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی اور کارکنان نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو دھکے دیئے جب کہ ردعمل پر مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا گیا۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے صرف بدمعاشی کر سکتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے اپنا مینڈیٹ دے دیا ہے اور اب وزیر اعظم کے پاس اکثریت ہے نہ بات کرسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی والے صرف بدمعاشی کرسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔