Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانعوام کو ریلیف، وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار

عوام کو ریلیف، وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار

وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی سے ستائی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اوگرا نے آئندہ پٹرولیم مصنوعات کی15 روز کیلئے قیمتوں میں 7روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے مشروط تھا۔وزیر اعظم شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز منظور نہیں کی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے تقریبا 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی 15 فروری کو پٹرولیم مصنوعات مہنگا کرنے کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔