Tuesday, January 14, 2025
ہومتازہ ترینپشاوریونیورسٹی کے اساتذہ کا 43 دنوں سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

پشاوریونیورسٹی کے اساتذہ کا 43 دنوں سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

پشاوریونیورسٹی میں اساتذہ تنظیم نے 43 دنوں سے جاری ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا۔
صدر پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر عزیر کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کیے، ملاقات میں کمشنر، محکمہ اعلی تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عزیر کے مطابق گورنر، چیف سیکریٹری اور محکمہ اعلی تعلیم کے حکام نے مطالبات پورے ہونیکی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کرتے ہیں۔
صدر پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اساتذہ کے مطالبات کیحوالے سے سنڈیکیٹ کا اجلاس طلب کریگی، یونیورسٹی کے سکیورٹی سپروائزر قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے گی، یونیورسٹی کے مسائل سنڈیکیٹ اور سینیٹ اجلاس میں حل ہوں گے،گورنر نے یقین دہانی کرائی کہ وائس چانسلر کیخلاف انکوائری کی جائیگی، انکوائری کے بعد وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اساتذہ کی ہڑتال کے باعث پشاور یورنیورسٹی میں ایک ماہ سے زیادہ عرصیکے لیے تعلیمی سرگرمیاں اور انتظامی امور معطل رہے، یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں عیدکے بعد بحال ہوں گی، یونیورسٹی میں 25 اپریل تک عیدکی چھٹیاں ہوں گی۔
خیال رہے کہ پشاور یونیورسٹی میں اساتذہ تنظیم اور دیگر ملازمین کی جانب سے سکیورٹی سپروائزر کے قتل کے بعد سے قلم چھوڑ ہڑتال جاری تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔