Saturday, July 27, 2024
ہومدنیاامریکہ، بروکلن میں پاکستان ہائوس قائم ،کمیونٹی میں خوشی کی لہر ، پاکستان ہائوس معروف پاکستانی امریکن علی زئی کی علی زئی فائونڈیشن نے قائم کیا

امریکہ، بروکلن میں پاکستان ہائوس قائم ،کمیونٹی میں خوشی کی لہر ، پاکستان ہائوس معروف پاکستانی امریکن علی زئی کی علی زئی فائونڈیشن نے قائم کیا

نیویارک(آئی پی ایس )لیٹل پاکستان کہلانے والے امریکی شہر بروکلن کونیا آئی لینڈ ایوی نیو میں پاکستان ہائوس کے نام سے پاکستانی امریکن کمونٹی کے لئے سنٹر کا قیام ، پاکستانی تہذیب کی نمائندگی سمیت مختلف ثقافتی و سماجی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا ۔ پاکستان ہائوس کے بانی علی زئی نے کہا کہ یہ سینٹر پاکستانی امریکن کمونٹی کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت ثابت ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت علی زئی نے علی زئی فاونڈیشن کی جانب سے گزشتہ روز بروکلن شہر میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے پاکستان ہائوس کا افتتاح کردیا۔ سنیٹر میں پاکستان کی تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کے علاہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کو اکھٹا کرنے پاکستان کی تہذیب سمیت پاکستانی کلچرل میوزیکل ،تہذیبی ورثوں کے حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد کرائے جائیں گے۔ سینٹر کے افتتاح کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں سینئرپاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں نسیم خان علیزئی کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی دیگر کمیونٹیز کے شانہ بشانہ اپنی شناخت اور پہچان قائم کر چکی ہے ، پاکستان ہائوس کمیونٹی کی موثر آواز بنے گا ، یہاں پاکستانی امریکن کاروباری شخصیات ،کمیونٹی سے وابستہ افراد کی ووٹ رجسٹریشن وغیرہ کا ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔ اس موقع پر معروف صحافی اور صدر فورتھ پلر میڈیا واچ ڈاگ فاروق مرزا نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے پاکستان ہائوس ایک پاور ہائوس کے طور پر کام کرسکتا ہے ، علیزئی فائونڈیشن کا یہ اقدام کمیونٹی کی بہت بڑی خدمت ہے ،بطور صحافی پاکستان ہائوس کی آواز بنیں گے ۔ دنیا گلوبل ٹی وی کے چیف ایڈیٹر منطور حسین نے کہا کہ پاکستان ہاؤس وہ کام کر رہا ہے جو آج تک کوئی اور نہ کر سکا پوری پاکستانی کمیونٹی اس کار خیر میں ان سے مکمل تعاون کرے۔ سنیئر صحافی مجیب لودھی نے کہا کہ علی زئی فاونڈیشن نے پاکستانی کمیونٹی کو وہ سب دیا جو آج تک اخبارات اور میڈیا کے ذریعے سے خود کو لیڈر بنانے والے نہ دے سکے ۔محسن ظہیر نے کہاکہ کمیونٹی کے لئے اٹھائے گئے ہر قدم میں علی زئی فائونڈیشن کے ساتھ ہیں ۔ہم ٹی وی کے ارشد چوہدری نے کہا کہ علی زئی فائونڈیشن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔تقریب سے ، پاکستان نیوز کے چیف ایڈیٹر مجیب نودی ،راجہ ضمیر احمد ،جنید خان تنولی ،صلاح الدین خان ،شاہ روز خان اور سعید خان نے بھی خطاب کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔