باغ(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و معاون خصوصی کے بھائی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹڑیز کے صدر سردار یاسر الیاس خان اسلام آباد سے باغ پہنچے تو کئی مقامات پر ان کا والہانہ اور پر تپاک استقبال کیا گیا، سردار یاسر الیاس خان کی باغ آمد کے موقع پرمستقبل کی انتخابی سیاست پر گہرے نقوش مرتب ہونے شروع ہونے شروع ہو گئے، ضلع باغ کے میں ارجہ کے مقام پر سینکڑوں لوگ ان کے استقبال کیلئے بازار میں پہنچے جہاں سے گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ ہاڑی گہل پہنچے۔ایک مرتبہ پھر سینکڑوں لوگوں نے ان کا استقبال کیا، یہ قافلہ منگ بجری پہنچا تو سینکڑوں لوگوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، قافلہ باغ پہنچا تو سینکڑوں گاڑیاں ریلی کی شکل میں ان کے ساتھ تھیں ، باغ میں استقبال کے بعد جب یہ قافلہ ریڑہ کی تقریب کے مقام پر پہنچا تو ہزاروں افراد اس اجتماع کا حصہ بن گئے۔اس موقع پر انجمن تاجران ارجہ کے صدر راجہ صغیر حافظ گلفراز منگ بجری کیمپ ارشاد بٹ منگ بجری پل ، سردار عمران چغتائی، سردار عامر ایڈوکیٹ، راجہ منشاد، راجہ قیزار، سردار نجیب، سردار ہمایوں، سردارعامر، چیرمین سردار وحید ارشاد،جنرل سیکرٹری اعجاز ایوب، ایڈیشنل سیکرٹری ،عدنان خورشید، خرم خان، ناصر کیانی و دیگر نے استقبال کیا۔ریڑہ کے مقام پر انجمن تاجران کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں سردار یاسر الیاس خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت وزیر حکومت سردار میر اکبر خان نے کی۔پی وائی او کے مرکزی چیئرمین و امیدوار اسمبلی سردار ضیا القمر ، امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار امجد جلیل ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر توقیر گیلانی، چیئرمین بی ڈی اے سردار جاوید ایڈووکیٹ ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سردار اعظم حیدر ایڈووکیٹ ، صدر انجمن تاجران باغ حافظ طارق محمود، نو منتخب صدر انجمن تاجران ریڑھ لالہ نثار اور متعدد دیگرسینئر سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے جگہ جگہ والہانہ استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری فیملی نے پاکستان میں کاروبار کو ترجیح دی تاکہ ہم اپنے لوگوں کی خدمت بھی کر سکیں، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں جہاں بھی جاتے ہیں پونچھ اور کشمیر کو اپنی شناخت بتانے پر فخر محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس 5 ہزار سے زائد لوگوں کا ایک مضبوط اور با اثر ادارہ ہے، ہم حکومت کے ساتھ مختلف پالیسیز پر کام کرتے ہیں تا کہ تاجروں و دیگر لوگوں کیلئے سہولیات لے سکیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے کاروبار میں بھی بہت سے مسائل دیکھے لیکن ان سے نکلنا ہماری کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر ہم نے کنسٹریکشن پیکیج حاصل کیا، ہم نے کرونا وبا کے دوران حکومت سے تعاون بھی کیا لیکن جب حالات بہتر ہوئے تو ہم نے حکومت پر پریشر ڈالا اور پاکستان بھر کے تمام مالز کھلوائے، کاروبار کی بحالی سے ہزاروں خاندانوں کے روزگار بحال ہوئے، اسلام آباد میں جہاں بھی تاجروں کو مسلہ پیش آتا ہے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسائل حل کرنے کیلئے بھی ہم سب کو ملکر محنت کرنی ہے، ہم یہاں مختلف سرمایہ کاروں کو لا کر ترقی کے عمل میں سپورٹ کریں گے، سیاحت و انڈسٹریز کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت سردار میر اکبر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت بلا تخصیص تمام اضلاع میں تعمیر و ترقی جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان سے سرمایہ کار آزادکشمیر آئیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،انہوں نے سردار یاسر الیاس خان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سردار تنویر الیاس خان ، سردار یاسر الیاس خان اور انکی فیملی پاکستان میں باوقار کاروبار کرتے ہوئے ملک کو مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سمیت مختلف سیکٹرز میں آزادکشمیر کے نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اپنا کردار ادا کرے گی سردار ضیا القمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان اور سردار یاسر الیاس خان نے پاکستان میں کاروبار کی دنیا میں جو مقام بنایا اس کیلئے اہیلیان باغ اور اہلیان آزادکشمیر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سردار یاسر الیاس کا کاروباری گروپ باغ سمیت آزادکشمیر کے تمام شہروں میں سیاحت و سمال انڈسٹریز کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔سردار ضیا القمر نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ پاکستان عالمی دنیا میں کشمیریوں کی رائے شماری کے موقف کے ساتھ کھڑا ہے، یہاں کے لوگوں کا حق ہے وہ اپنے لیے جو مرضی فیصلہ کرے لیکن پاکستان کے حق میں بات کرنے پر غدار کا خطاب دینے کا کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں، انہوں نے کہا کہ عوامی ایشوز حل کرنے کیلئے حکومت پر تنقید ضرور کریں اختلاف ضرور کریں لیکن تمام لوگ اپنے الفاظ کا استعمال بہتر رکھیں، انہوں نے تاجران کی نئی تنظیم کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی. انہوں نے کہا کہ ریڑہ وہ مقام ہے جہاں برادری کی بنیاد پر سیاست اور الیکشن نہیں ہوتے ، انہوں نے اپنی طرف سے انجمن تاجران ریڑہ کیلئے اپنی طرف سے 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
سردار یاسر الیاس کی باغ آمد پر ہزاروں لوگ استقبال کیلئے امڈ آئے،تاجروں کی تقریب اجتماع میں تبدیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔