Sunday, October 13, 2024
ہوماسلام آبادکرپٹ افراد راہ راست پر آجائیں یا علاقہ چھوڈ دیں،ایس ایچ او تھانہ کسوکی حافظ آبادمزمل عباس کا واضح پیغام

کرپٹ افراد راہ راست پر آجائیں یا علاقہ چھوڈ دیں،ایس ایچ او تھانہ کسوکی حافظ آبادمزمل عباس کا واضح پیغام

حافظ آباد(ملک صفدرسے)حافظ آبادایس ایچ او تھانہ کسوکی مزمل عباس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں جہاں بھی تعینات ہوا میں نے اُس علاقہ سے منشیات فروشوں،چوروں لٹیروں،ناجائز اسلحہ رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی اور انہیں رائے راست پر لانے یا علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا خواہ وہ کوئی بھی ہو ،قانون کی نظر سے نہیں بچ سکتا ،انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے تمام سائل قانون کی نظرمیں میرے لیے برابر ہیں ،تمام فیصلے میرٹ پر کیے جاتے ہیں ،میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ لڑائی جھگڑوں میں صلح کروائی جائے اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے ،ہم انسان پہلے ہیں پولیس آفیسر بعد میں ،ہم بھی معاشرے کاحصہ ہیں ،معاشرے کے ساتھ انسانیت اور حسن سلوک کو فروغ دینا ہمارا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد کیلئے پیغام دیتا ہوں کے یا راہ راست پر آجائیں یا علاقہ چھوڈ دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔